شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کا بریک اَپ ہوگیا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل نے اپنے بوائے فرینڈ اور اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ بریک اَپ کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
شہناز گِل نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بریک اَپ کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ایسا کبھی نہیں ہوا۔‘شہناز گل اور سدھارتھ شکلا نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ ان کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات تھے۔
دونوں کے درمیان تعلقات رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں قائم ہوئےتھےاور ان کے مداح انہیں پیار سے ’ سدناز‘ کے نام سے جانتے ہیں۔یاد رہے کہ سدھارتھ شکلا کی رواں سال 2 ستمبر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی تھی۔