سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز کوشل پریرا اور پتھُم نسانکا نے 5 اوورز میں 42 رنز کی شراکت قائم کی . ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب آندرے رسل نے اپنی ہی گیند پر کوشل پریرا کو چلتا کردیا جو 29رنز بنا سکے . نسانکا کا ساتھ دینے چارتھ اسالانکا آئے اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کیلئے 91رنز کی شراکت قائم کی تاہم نسانکا 41 گیندوں پر 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے . اسالانکا اور داسن شناکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 56 رنز کی شراکت قائم کی، اسالانکا 41 گیندوں پر 68 رنز بنانے کے بعد رسل کی دوسری وکٹ بنے . سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے ہیں، داسن شناکا نے 14 گیندوں پر 25 رنز بنائے . ہدف کے تعاقب میں 10 رنز پر دونوں ویسٹ انڈین اوپنرز ایون لوئس اور کرس گیل پویلین لوٹ گئے . نکولس پوران اور روسٹن چیز نے تیسری وکٹ کے لیے 37رنز کی شراکت قائم کی لیکن 47 کے مجموعی سکور پر چیز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی . ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمیئر 81 اور نکولس پورن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے . کرس گیل 1، ایون لیوس 8، رسٹن چیس 9، آندرے رسل 2، کیرون پولارڈ 0، جیسن ہولڈر 8 اور ڈیوائن براو نے 2 رنز بنائے . میچ کے لیے سری لنکا کی ٹیم داسن شناکا(کپتان)، پتھُم نسانکا، کوشل پریرا، چارتھ اسالانکا، آوشکا فرنینڈو، بھنوکا راجا پکسے، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسارنگا ڈی سلوا، دشمانتھا چمیرا، بنورا کمارا، مہیش تھکشانا پر شمتمل ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کیرن پولارڈ (کپتان)، ایون لوئس، کرس گیل، روسٹن چیز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، جیسن ہولڈر، عقیل حسین اور روی رامپال شامل ہیں . . .
ابوظہبی (قدرت روزنامہ)دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء سے باہر ہوگئی ہے . ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا .
متعلقہ خبریں