قوم اور اداروں کی عزت کیلئے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا :شعیب اختر

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے۔

چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ڈاکٹر نعمان نیاز نے کرکٹر کو آن ائیر پروگرام سے جانے کا کہا جس پر شعیب اختر نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرکاری ٹی وی سے استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی سٹار کو ایسا نہ سننا پڑے کیوں کہ قومی سٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ اپنے دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں رکھ سکتے، اس واقعے کے دن بھی ایک گھنٹے کا وقت دیا کہ کوئی ان سے معافی مانگ لے اور وہ ختم کردیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے سینیئر صحافی رئوف کلاسرا کے یوٹیوب چینل پر کہا گیا ہےکہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتا ہوں۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

5 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

31 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

37 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

1 hour ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

1 hour ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

1 hour ago