زیادہ بوجھ خود برداشت کیا، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ناگزیر تھا، وزارت خزانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے کہاہے کہ ریکوری کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے بیان میں کہاکہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور لیوی میں زیادہ بوجھ خود برداشت کیا۔ریکوری کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ اوگرا سفارشات پر اضافہ کیا جاتا تو قیمتیں کہیں زیادہ ہوتیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان کے ریلیف پیکیج کا اطلاق نہ ہوا مگر پیٹرول کو مہنگا کردیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کل عمران خان نے ایک ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔ مگر نہ اس کا اطلاق ہوا، نہ یہ بتایا گیا کہ اس کا اطلاق کب سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول کو مہنگا کریں گے۔ آج ہی8 روپے فی لیٹر پیٹرول اور 8 روپے ڈیزل مہنگا کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

3 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

3 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

3 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

3 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago