بھارتی بولر بھمرا اور افغان کرکٹر کا بولنگ اسٹائل ایک جیسا

(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ بھارتی بولر جسپریت بھمرا اور افغان بولر نوین الحق کا بولنگ اسٹائل ایک جیسا ہے . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا اور افغان بولر نوین الحق کے بولنگ اسٹائل میں غیر معمولی مماثلت کو ظاہر کیا گیا ہے .

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس طرح جسپریت بھمرا بولنگ کرتے ہیں، بالکل وہی اندار نوین الحق کا بھی ہے . آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مختلف بولرز لیکن انداز ایک جیسا . ‘   خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی . . .

متعلقہ خبریں