کیچ انتطامیہ کا غیر مقامی مزدور، ٹھیکیدار اور دیگر کاروبار سے منسلک افرادکو 3 دن میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت


تربت(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ کیچ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق تربت شہر سمیت پورے ضلع کیچ میں جتنے بھی صوبے سے باہر کے غیر مقامی مزدور ،ٹھیکیدار اور دیگر کاروبار سے منسلک غیر مقامی افراد موجود ہیں۔ جو انجمن تاجران کے زیر تحت مختلف دکانوں، کنسٹریکشن کمپنی سمیت دیگر کاروباری حضرات کے پاس غیر مقامی لیبررز کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہیں اور ان کے مالکان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تین (3) یوم کے اندر اندر اپنے لیبررز کی رجسٹریشن لازمی طور پر نزدیک کے کسی پولیس تھانے یا لیویز تھانے میں کروائیں، تاکہ ضلعی انتظامیہ کے پاس غیر مقامی افراد کا ڈیٹا موجود ہوسکے اور انہیں بروقت سیکورٹی فراہم کیا جاسکے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن نہ کرنے کی صورت میں غیر رجسٹرڈ لیبررز اور انکے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے دفعہ 324 کے تحت کاروائی کی جاسکتی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی مقامی شخص غیر مقامی افراد سے کنسٹریکشن کا کام کروارہا ہے وہ بھی غیر مقامی لیبررز کی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں ضرور کروائیں وگرنہ تعمیرات کرنے والے حضرات کے خلاف دفعہ324 کے تحت ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *