آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل ہوا تو قومی ٹیم کو کیا کرنا ہو گا؟ مشتاق احمد کا قیمتی مشورہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کا سیمی فائنل آسٹریلیا کے خلاف ہوا تو اسے دلیرانہ کرکٹ کھیلنے کیساتھ وکٹیں جلد گرنے سے بچانا ہوں گی . نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کو آخری میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا کیونکہ افغانستان اگر نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو گروپ ٹو میں سیمی فائنل کی دوسری ٹیم کا معاملہ رن ریٹ پر جائے گا .

پاکستان کے سیمی فائنل میں مقابلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بطور پروفیشنل یہ نہیں سوچنا کہ سیمی فائنل میں حریف کون ہو گا . قومی ٹیم بہت اچھی اور تگڑی کرکٹ کھیل رہی ہے اور اگر سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہوا تو پھر وکٹیں جلدی نہیں گرنی چاہئیں اور دلیری کے ساتھ کرکٹ کھیلنی ہو گی . واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی . . .

متعلقہ خبریں