پاکستانی خاتون ٹریفک وارڈن کیلئے یو این مشن میں بہترین پرفارمنس ایوارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خاتون ٹریفک وارڈن نے یو این مشن میں بہترین پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
سلمیٰ غنی نے چھیالیس ممالک کی فورسز سے تعلق رکھنے والی خواتین افسران میں ممتاز کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کا نام روشن کیا۔امتحان اور انٹرویو کے وہ یواین مشن پر جانے والی پہلی پاکستانی ٹریفک وارڈن بن گئی ہیں۔
آٹھ ماہ کے یو این مشن پر چھیالیس ممالک کی سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے سوڈان میں تربیت حاصل کی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والی سلمیٰ غنی نے سات ممالک کی فورسز سے آئے افسران کو سوڈان میں لیڈ کیا اور بہترین پرفارمنس پرایوارڈ حاصل کیا۔
مشن کے دوران سلمیٰ غنی نے جدید طرز کی پولیسنگ، سائبرسیکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کو صورت حال کو برقرار رکھنے کے مختلف کورسز میں حصہ لیا۔ہم نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیکھا ہے، اس سے پاکستان میں ٹریفک کے محکمے کی کارکردگی بہتر بنائیں گی۔