زمیندار کی کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون کے جنسی زیادتی، پھر خاتون نے کیا کیا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

راج کوٹ (قدرت روزنامہ)کھیتوں میں دیہاڑی کرنے والی خاتون کو زمیندار نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈاالا جس کے بعد خاتون نے خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے ضلع سریندرا نگر کے ودھوان تعلقہ میں پیش آیا، ملزم کی شناخت یوراج سن پرمار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تقریبا 19 ایکڑ زمین کا مالک ہے ، پرمار نے کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون مزدور سے جنسی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی ، خاتون نے زیادتی کی کوشش کے خلاف مزاحمت کی جس پر زمیندار نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کی دھمکی دی۔

ملزم نے خاتون پر تشدد کرنے کے علاوہ اس کے تین سالہ معصوم بیٹے کو بھی مارا پیٹا، جرم کے بعد وہ ظالم شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر کھیتوں میں ہی خود کشی کی کوشش کی اور جب اس کا شوہر واپس آیا تو اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کیا ، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہ اور زمیندار کی تلاش کی جارہی ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ پرمار نے جوڑے کو نوکری پر رکھا ہواتھا اور انہیں فصل کا 25 فیصد حصہ دینا تھا ۔ملزم پرمار راج کوٹ کے علاقے رتن پور کا رہنے والا ہے جو کہ گزشتہ کئی روز سے خاتون کا جنسی استحصال کر رہاتھا ۔