پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس تاریخی بلندی کو چھو گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلندی کو چھو لیا ہے۔
آج کاروباری روس کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 273 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *