بلوچستان میں 14رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 14 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نئی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء سے حلف لیں گے، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام شرکت کریں گے۔
ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد کابینہ میں 14 وزیر ہوں گے جو بروز اتوار گورنر ہاوس میں حلف اٹھائیں گے، بلوچستان کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق تمام اتحادیوں سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے، جس میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں جس طرح وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو منتخب کیا گیا ہے اس ہی طرح صوبائی کابینہ کا فیصلہ بھی خوش اسلوبی سے انجام پائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ 25 اکتوبر کو میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
جام کمال کے عہدہ نہ چھوڑنے پر ناراض اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر ان کے خلاف ایک تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جو وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد واپس لے لی گئی تھی۔ 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں گورنر ہاؤس وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری ہوئی۔تقریب میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوئے۔ گورنر بلوچستان ظہور آغا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا۔ بلوچستا ن عو امی پارٹی کے رکن سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

Recent Posts

آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے،…

19 mins ago

ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید…

34 mins ago

لیبر ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا…

48 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

1 hour ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

1 hour ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

1 hour ago