رہنے کے لئے گھر نہیں تھا، پارک کی ٹوٹی ہوئی بینچ پر سوتا تھا ۔۔ جانیں ایک ایسے شخص کی کہانی جو غریب سے ارب پتی بن گیا
یہ نوجوان نک مکوٹا ہیں جو آج سے 16 سال پہلے رومانیہ سے گریجوشن کے بعد امریکہ منتقل ہوئے تھے اور اس وقت ان کے پاس صرف 500 ڈالر تھے جوکہ ان کی دادی نے ان کو دیئے تھے، جس میں سے 100 ڈالر تو ایئرپورٹ سے اپنے مطلوبہ مقام پر پہنچنے میں لگ گئے تھے اور پھر صرف 400 ڈالر بچے تھے جس میں ان کو ایک چھوٹا فلیٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کرنا تھا جب تک کہ نوکری نہیں ملتی، لیکن لیسے اتنے کم تھے کہ گھر کا انتظام نہیں ہوسکا، نک مکوٹا نے پارک میں رہنے کا سوچا، رات بھر وہ پارک کی ٹوٹی ہوئی بینچ پر سوتا تھا اور دن بھر کام کاج کی غرض سے محنت کرتا تھا . نک کو ایک کمپنی میں گاڑیاں صاف کرنے کی نوکری ملی تو وہ اس سے بھی نہ گھبرایا اور اس نے یہ کام آگے جاری رکھا، اسی دوران اس نے امریکہ کی زبان کو بھی سیکھا یعنی انگریزی پر بھرپور عبور حاصل کرلیا تاکہ کسی اچھی جگہ بات کرسکے . پھر انہیں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا لائسنس مل گیا اور وہ بروکر کام کرنے لگے، 2013 میں ای کامرس پر پارٹ ٹائم کام شروع کیا تاکہ زیادہ آمدنی ہوسکے . نک نے پہلے ماہ 3 سے 4 ہزار ڈالر کمائے جس سے ان کو احساس ہوا کہ ای کامرس کا کام انہیں کم وقت میں کاروباری شخصیت بنا سکتا ہے، لہٰذا انہوں نے اپنے رئیل سٹیٹ کے کام کو چھوڑ کر ای کامرس کا کام کرنا شروع کردیا . یہ ای کامرس ہی ہے جس کی بدولت وہ ایمازون، ای بے اور وال مارٹ جیسی کئی ای کامرس ویب سائٹس پر کئی اسٹورز کے مالک بن گئے ہیں . نک مکوٹا کے پاس جہاں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہنے کا کرایہ نہیں تھا وہ آج امریکہ اور اپنے آبائی شہر رومانیہ میں 100 سے زیادہ فلیٹس اور 4 قیمتی گاڑیوں کے مالک چکے ہیں، ان کی آمدنی کروڑوں ڈالرز میں ہے اور انہوں نے اپنے والدین اور بھائی بہنوں کو فلیٹس تحفے میں دیئے ہوئے ہیں . واضح رہے کہ اب نک کے اثاثوں کی کل مالیت 68 ارب سے زائد ہے جس میں فلیٹس اور گاڑیوں سمیت کئی بیش قیمتی ہیرے کی گھڑیاں اور لگژری موٹرسائیکلیں بھی شامل ہیں . . .