وزیراعظم عمران خان مستعفی ہو کر کب تک الیکشن کا اعلان کرنےوالے ہیں، اہم ترین شخصیت نے پیشگوئی کردی،آج کی بڑی خبر

کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اور پیشگوئیوں کےحوالےسےشہرت حاصل کرنےوالےمنظوروسان نے ایک بارپھرپیشگوئی کرتے ہوئےکہاہے کہ عمران خان کےحالات بہت خراب ہیں، وہ خود مستعفی ہو کر الیکشن کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے کہا ہے کہ اُنہوں نےخواب دیکھاہےکہ عمران خان کےحالات بہت خراب ہیں جس کی وجہ سےوہ خودمستعفی ہوکر عام انتخابات کااعلان کریں گےکیوںکہ ملک میں مہنگائی اتنی زیادہ کردی گئی ہےجس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں اورعوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکشن ہوں گے اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی،

ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں،یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراءعمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں، مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بہانہ بنا کر جاتے رہتے ہیں۔منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن وہ دوسری پارٹی نہیں بنا سکتے، اگر وہ دوسری پارٹی نہ بنا سکے تو کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے جبکہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں،مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے، جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے،2022ء میں حکومتی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہو گی۔

Recent Posts

بالی ووڈ کے تینوں خانز پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے، عامر خان کی تصدیق

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار…

13 mins ago

سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ…

27 mins ago

کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کرگئی جس کے بعد مودی سرکار کینیڈین…

47 mins ago

کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے کنارے…

53 mins ago

جیل منتقلی کا معاملہ، اسٹیٹ کونسل نے بشریٰ بی بی سے ڈیل کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسٹیٹ کونسل نے سابق وزیراعظم عمران خان…

54 mins ago

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے

لاہور(قدرت روزنامہ) حكومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردیے جن میں 7 لاہور…

1 hour ago