حکومت ایک لیٹر پیٹرول میں کتنا کمارہی ہے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت ایک لیٹر پیٹرول پہ ٹیکس کی مد میں کتنے پیسے بٹور رہی ہے، اس سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خود کو ایماندار اور دوسروں کو چور کہنے والے حکمران پیٹرول پر 21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط پر لیوی کے ذریعے 250 سے 300 ارب روپے حاصل کرنا چاہتی ہے۔
خود کو ایماندار، دوسروں کو چور کہنے والے پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے حاصل کر رہے۔ حکومت پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر لے رہی جو آنے والے دنوں میں 15 روپے تک لے جائے گے۔ تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط پر لیوی کے ذریعے 250 سے 300 ارب حاصل کرنا چاہتی۔ 1/2 pic.twitter.com/ZGm2ptaAHH
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 6, 2021
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر لے رہی ہے جو 15 روپے تک لے جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف پیٹرولیم لیوی کی محصولات کا ہدف 120 ارب کے ریلیف پیکج سے بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لیے حکومت پیٹرول، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کرے گی، ملک میں مزید بحران اور مہنگائی کا سونامی آئے گا۔