اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن ہے، انتہائی آسان طریقہ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے مختلف سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دینا بھر میں 2 ارب لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں ان کو کمپنی نئی سے نئی سہولیات فراہم کرتی ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کا فروغ اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔

واٹس ایپ کے مختلف مگر دلچسپ فیچرز کے بارے میں ہم آپ کو پہلے بھی آگاہ کرتے رہے ہیں اور آج بھی ایک ایسی ہی سہولت کے بارے میں ہم آپ کو تفصیلی بتائیں گے جس کو جان کر آپ کی خوشی دوبالہ ہو جائے گی کیونکہ اس کے بعد آپ بغیر سمارٹ فون کے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال ملٹی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین اپنا واٹس ایپ بیک وقت چار ڈیوائسز ویب، موبائل، ٹیب اور کمپیوٹر پر چلا سکتا ہے۔آپ اس سہولت کی مدد سے ہی اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں، جس کے لیے آپ کو صرف ایک بار موبائل اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی ، یوزر سیٹنگز میں جاکر جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے۔

اس کو صارف اپنی مرضی سے لاگ آؤٹ کرے گا، ایسی صورت میں اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے ، دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔اس سہولت سے فی الوقت صرف واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین ہی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ لنک ڈیوائس فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، جس کی سہولت مخصوص صارفین کو ہی دستیاب ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی گئی تھی جس کو پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔
صارفین کی بےحد تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ کمپنی نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ دوبارہ سے حاصل کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

5 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

11 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

17 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

30 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

43 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

51 mins ago