پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا امکان، ذرائع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ پر رائے لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر لانگ مارچ شروع کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی قمیتوں میں اضافہ واپسی لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہنگامی طورپر طلب کیا تھا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کے مطابق پی ڈی ایم کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی خان سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی…

15 mins ago

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے…

20 mins ago

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

34 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

54 mins ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

56 mins ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

1 hour ago