مجھےمیری منزل مل گئی،40 سالہ خاتون نے 80 سالہ بزرگ سےشادی کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)راجن پور سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ بزرگ اور معروف ادیب میاںمظفرالدین نے اپنی ہی سیکرٹری سے دوسری شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ٹیچر اورادیب میاں مظفر الدین نے اپنی 40 سالہ سیکرٹری سے دوسری شادی کرلی، شادی میںمیاں مظفرالدین کے تمام بچوں نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھگڑے بھی ڈالے۔
شادی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد کی گئی جس میں مقامی سیاسی وسماجی رہنماوں نے شرکت کی ، عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شادی تقریب میں شرکت کی جبکہ دولہے پر نوٹوں کی بارش بھی کی گئی ۔ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ آج وہ بہت خوش ہے چونکہ اسے اس کی منزل مل گئی۔