لیلۃ القدر کے اعمال اور اس رات کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

(قدرت روزنامہ)احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ لیلتہ القدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں (21, 23, 25, 27, 29) میں ہوتی ہے، لیکن 27ویں شب کو زیادہ تر احادیث میں اس کی تاکید ملتی ہے۔

حضرت اُبَیّ ابن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جب کہا گیا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں: جس نے سال بھر قیام کیا اس نے شب قدر کو پا لیا تو اُبَیّ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! وہ رات ر مضان میں ہے۔۔۔ وہ بغیر کسی استثناء کے حلف اٹھاتے تھے ۔۔۔اور اللہ کی قسم! میں خوب جانتا ہوں کہ وہ رات کون سی ہے، یہ وہی رات ہے جس میں قیام کا ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا تھا، یہ ستائیسویں صبح کی رات ہے اور ا س کی علامت یہ ہے کہ اس دن کی صبح کو سورج سفید طلوع ہوتا ہے، اس کی کوئی شعاع نہیں ہوتی۔

چاند کی رویت، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کردی
صحیح مسلم (762)

لیلۃ القدر کے اعمال:
قیام اللیل (تہجد، تراویح، نوافل):
رات کو جاگ کر نماز، تلاوتِ قرآن اور ذکر و اذکار میں مشغول رہنا۔
دعا اور استغفار کرنا

ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات لیلۃ القدر ہے تو میں اس میں کیا پڑھوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا پڑھو ” اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي” اے اللہ! تو عفو و درگزر کرنے والا مہربان ہے، اور عفو و درگزر کرنے کو تو پسند کرتا ہے، اس لیے تو ہمیں معاف و درگزر کر دے“۔
(جامع ترمذی: 3513)

سلمان خان نے فلم کی پرموشن کے دوران ایسی گھڑی پہن لی کہ مسلمانوں کو شدید دکھ ہوگا
قرآن پاک کی تلاوت:
اس رات میں قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر غور کرنے کا خاص اجر ہے۔
صدقہ و خیرات:
غریبوں اور مساکین کی مدد کرنا، خاص طور پر رمضان میں۔
اعتکاف:
آخری عشرے میں مسجد میں اعتکاف کرنا سنت ہے، جس سے شبِ قدر ملنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *