لاپتہ بھائیوں کی عدم بازیابی پر سیکرٹری دفاع و داخلہ اور آئی جی اسلام آبادسے جواب طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے 11 دن سے لاپتہ 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ جبکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اسلام آباد سے 11 دن سے لاپتہ 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 7 اپریل کے لیے مقررکر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے 7 اپریل سے پہلے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو بھی تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
درخواست گزار والدہ کی درخواست پر جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے اور مزید وقت کی استدعا کی۔
آئی جی نےعدالت کو بتایا کہ ابھی کچھ ڈیپارٹمنٹس کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جب تک تمام رپورٹس نہ آجائیں حتمی نتیجہ اخذ نہیں ہو سکتا۔
عدالتی حکم نامہ کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لئے 10 دن دئیے گئے۔ 21 مارچ کو سیکریٹری دفاع و داخلہ کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
حکم نامہ کے مطابق آئی جی کی رپورٹ کے بعد سیکرٹری دفاع و داخلہ کا جواب آنا ضروری ہے۔ سیکرٹری دفاع و داخلہ 7 اپریل سے پہلے تفصیلی جواب جمع کرائیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سے 2 بھائی 38 سالہ سیف الرحمن حیدر اور 30 سالہ محمد علی 19 مارچ سے لاپتہ ہیں۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔
سیف الرحمن حیدر اور محمدعلی کی والدہ امینہ بشیر نے دونوں بیٹوں کی بازیابی درخواست دائر کر رکھی ہے۔