پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر نے شادی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر نے ماڈل زارا ترین سے شادی کر لی . شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز رشتہ داروں نے شرکت کی .

پاکستانی نژاد ہالی وڈ اداکار فرحان طاہر کی شادی کی تقریب ماڈل ٹاون میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی . فرحان طاہر کی شادی اداکارہ ماڈل فیشن فوٹوگرافر زارا ترین سے ہوئی . تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی . فرحان طاہر معروف اداکار نعیم طاہر کے بیٹے اور علی طاہر کے بھائی ہیں . فرحان طاہر نے بطور اداکارہالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں