کراچی: قبرستان سے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)پولیس نے کراچی کے پراچہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور کالعدم تحریکِ طالبان سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ مذکورہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پراچہ قبرستان میں کارروائی کی گئی تھی۔فدا جانوری نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار کیئے گئے چاروں دہشت گردوں کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔