لاہور : والد کے ہمراہ ماں کے علاج کیلئے ہسپتال آنیوالا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورکے ٹیچنگ ہسپتال میں والد کے ہمراہ ماں کا علاج کرانے کیلئے آنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شہری کےمطابق ہسپتال کے گراؤنڈ میں بیٹے کو کرنٹ لگا، ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نے توجہ نہیں دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے جی ٹی روڈ پر بچےکی لاش رکھ کر احتجاج کیا۔
مزید برآں بچے کے والدنے مقدمے کے اندراج کےلیے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دائر کردی ہے۔