ارشاد بھٹی نے اپنی دوسری اہلیہ کو کتنی عیدی دی؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مشہور اینکر پرسن اور تجزیہ کار ارشد بھٹی نے اپنی اہلیہ کو لاکھوں روپے عیدی دے دی۔
پہلی بیوی کے انتقال کے بعد اپنے غم کو عوامی سطح پر پروگرامز اور ویڈیوز کے زریعے شیئر کرنے والے ارشاد بھٹی نے حال ہی میں سابقہ اداکارہ سے دوسری شادی کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئی تھیں۔
ارشد بھٹی کی شادی ایک سادہ تقریب میں ہوئی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
حال ہی میں ارشاد بھٹی ایک عید کے شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے اور اپنی دوسری بیوی اور بچوں کے ساتھ عید گزارنے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ پورے خاندان نے مل کر عید پر خوبصورت وقت گزارا۔ عیدی سے متعلق سوال پر ارشاد بھٹی نے بتایا انہوں نے اپنی نئی نویلی دلہن کو عید کے موقع پر بہت بڑی رقم تحفے کے طور پر دی، جو جان کر سب حیران رہ گئے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو 20,000 سعودی ریال عیدی کے طور پر دیئے جو تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔