’شردھا کپور چڑیل کی طرح ہنستی ہیں‘، بالی ووڈ ڈائریکٹر کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فلم استری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے بارے میں فلم استری کے پروڈیوسر امر کوشک کا کہنا ہے کہ شردھا کپور بالکل چڑیل کی طرح ہنستی ہیں۔
فلم استری کی شاندار کامیابی کے بعد حال ہی میں فلم کے ڈائریکڑ امر کوشک نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شردھا کپور کو فلم ‘استری’ میں کاسٹ کرنے کے بارے میں بات کی۔
انٹرویو میں شردھا کی کاسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امر کوشک کا کہنا تھا کہ ‘استری فلم میں شردھا کی کاسٹنگ کاکریڈٹ دینیش وجن کو جاتا ہے کیونکہ وہ شردھا کے ساتھ کسی فلائٹ میں آرہے تھے اور فلائٹ میں اداکارہ ان سے ملی تھیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’شردھا سے ملنے کے بعد دینیش وجن نے مجھ سے کہا کہ شردھا جب ہنستی ہے تو ایک دم استری یعنی چڑیل کی طرح ہنستی ہے‘ اس کے بعد انہوں نے اداکارسے معذرت کرتے ہوئے سوری شردھا بھی کہا۔
امر کا مزید کہنا تھا کہ ’میں جب میں شردھا سے ملا تو سب سے پہلے میں نے ان سے کہا کہ ہنسو اور پھر اداکارہ کو اپنی فلم میں کاسٹ کیا‘۔
شردھا کپور کے مداحوں کو ڈائیریکٹر کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا، انہوں نے امر کوشک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ وہ اداکارہ کے بارے میں ایسے الفاظ کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ شردھا کو ان کے ساتھ کام کرنا بند کر دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار راج کمار راؤ، اداکارہ شردھا کپور، اپرشکتی کھرانہ، ابھیشک بینرجی اور پنکج تریپاٹھی شامل تھے۔
ڈراؤنی اور مزاح پر مبنی یہ فلم ہدیتکار امر کوشیک کی 2018 کی استری کا سیکوئیل ہے جبکہ اسکے مصنف نیرین بھٹ ہیں۔ بالی ووڈ فلم استری 2 نے شاہ رخ خان کی جوان اور رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو باکس آفس ریس میں پیچھے چھوڑتے ہوئے 600 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا اور بھارت میں نمبر ون ہندی فلم بن گئی تھی۔