ایک اکاؤنٹ اور چار ڈیوائسز، واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ کمپنی نے صارفین کو ایک ہی اکاؤنٹ چار ڈیوائسز پر چلانے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے . تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کمپنی نے صارفین کے لیے لنک یا ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کرادیا ہے .

اس فیچر کے ذریعے اب صارفین ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے، جن میں سے تین سیکینڈری میں شمار کی جائیں گی جبکہ چاروں ڈیوائسز سے صارفین پیغامات وصول اور بھیج سکتے ہیں اور آڈیو ، ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی سب پر ہی دستیاب ہوگی . نئے فیچر کے تحت صارف کا مرکزی یا پرائمری فون کا انٹرنیٹ سے جڑنا ضروری نہیں ہے بلکہ ایک بار ڈیوائس ایڈ ہونے کے بعد اگر موبائل کو گھر پر بھی رکھ دیا جائے تو کمپیوٹر، ویب اور ٹیب میں اکاؤنٹ استعمال کیا جاسکے گا . واٹس ایپ صارف جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے . یہ صارف کی مرضی سے لاگ آؤٹ ہو گا، ایسی صورت میں صارف کو اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے ، دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا . واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آزمائش کے لیے بیٹا ورژن صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس کے کامیاب تجربے کے بعد اب اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں