ایک اکاؤنٹ اور چار ڈیوائسز، واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ کمپنی نے صارفین کو ایک ہی اکاؤنٹ چار ڈیوائسز پر چلانے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کمپنی نے صارفین کے لیے لنک یا ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کرادیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے اب صارفین ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے، جن میں سے تین سیکینڈری میں شمار کی جائیں گی جبکہ چاروں ڈیوائسز سے صارفین پیغامات وصول اور بھیج سکتے ہیں اور آڈیو ، ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی سب پر ہی دستیاب ہوگی۔
نئے فیچر کے تحت صارف کا مرکزی یا پرائمری فون کا انٹرنیٹ سے جڑنا ضروری نہیں ہے بلکہ ایک بار ڈیوائس ایڈ ہونے کے بعد اگر موبائل کو گھر پر بھی رکھ دیا جائے تو کمپیوٹر، ویب اور ٹیب میں اکاؤنٹ استعمال کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ صارف جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے۔
یہ صارف کی مرضی سے لاگ آؤٹ ہو گا، ایسی صورت میں صارف کو اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے ، دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آزمائش کے لیے بیٹا ورژن صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس کے کامیاب تجربے کے بعد اب اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

11 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

31 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

39 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

47 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

57 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

1 hour ago