ندا یاسر نے ٹی وی اور شوہر کا لیپ ٹاپ کیوں توڑا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز کا شمار پاکستان کی مقبول اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
حال ہی میں یاسر نواز نے اپنی بیوی کے غصے سے متعلق کچھ باتیں ٹی وی پر شیئر کی تھیں۔ یاسر نواز نے بتایا کہ ایک بار ان کا ندا سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور وہ غصے تھیں۔
یاسر نواز کے مطابق ’میں نے اس دوران ٹی وی آن کیا اور آواز کو تیز کر دیا، ندا نے اس پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک اسٹیل کی بوتل ٹی وی پر دے ماری، جس سے اسکرین ٹوٹ گئی‘۔
ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے یاسر نواز نے بتایا کہ ’ندا نے مجھ سے ڈرامے میں ایک اداکارہ کو کاسٹ نہ کرنے کا مطالبہ کیا، جب میں نے انکار کیا تو ندا نے شدید غصے میں آ کر میرا لیپ ٹاپ توڑ دیا‘۔
اب ندا یاسر نے ایک پروگرام میں لیپ ٹاپ توڑنے کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’یاسر نواز نے اپنے لیپ ٹاپ کی اسکرین پر ہیروئن کے ساتھ تصویر لگائی ہوئی تھی، وہ مجھے ایسے جلاتے تھے‘۔ ندا نے کہا کہ ’میں نے لیپ ٹاپ اس لیے توڑ دیا تاکہ یاسر آئندہ مجھے نہ جلائے‘۔
ٹی وی توڑنے سے متعلق ندا یاسر نے کہا کہ ’میں اپنے شوہر سے کسی بات پر ناراض تھی اور صبح میں نے مارننگ شو کے لیے آنا تھا لیکن یاسر نے ٹی وی کی آواز تیز کر دی جس پر مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اپنا لایا ہوا ٹی وی ہی بوتل پھینک کر توڑ ڈالا‘۔