خورشید شاہ کا پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم اتحاد میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ

سکھر(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ دے دیا . انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں، سیاست میں کوئی آخری فیصلہ نہیں ہوتا، پارٹی نے میری رائے کو ہمیشہ اہمیت دی .

انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا معاملہ دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہوگا . ڈالر اسکینڈل کا پتہ بعد میں چلے گا . ڈالر پونے دو سو تک پہنچ گیا ہے، چینی مافیا کون ہے، سب کو پتہ ہے بجلی اور تیل کی قیمتیں کئی گناہ بڑھ گئی ہیں . ڈر ہے دسمبر تک تیل 150 سے تجاویز اور ڈالر 200 تک جائے گا . وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دینے والا جج کتنا صادق و امین تھا؟ اگر عمران خان صادق اور امین ہے تو انا للہ واناالیہ راجعون . انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں، سیاست میں کوئی آخری فیصلہ نہیں ہوتا، پارٹی نے میری رائے کو ہمیشہ اہمیت دی . انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معیشت کا کچھ پتا نہیں وہ وقتی طور پر بیان دے کر اپنی جان چھڑاتے ہیں . پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی کے درمیان ملاقات ہوئی . شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام جماعتیں مہنگائی ، سمیت دیگر مسائل پر آواز اٹھانے کیلئے متفق ہیں . مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے، ای وی ایم کے نام پر ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان خود کو این آر او دینے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت کی تمام سازشوں کو متفق ہوکر ناکام بنائیں گے، کسی کو اختیار نہیں کہ وہ کسی کی مقدس مقام کو نقصان پہنچائے . بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی کا بہت اہم مسئلہ ہے، جب سے پی ٹی آئی مسلط ہوئی ہے معاشی بحران ہے، پارلیمنٹ میں مہنگائی ، اپوزیشن کے ووٹ پر ڈاکے کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں . . .

متعلقہ خبریں