اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دیے جانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دیے جانے کی تردید . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کینسل کر دیے جانے کی خبروں پر سی ڈی اے حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے .

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وضاحت کی گئی ہے کہ وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں ایسی تمام زمینیں جو مختلف دفاتر، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کو الاٹ کی گئی تھیں جن پر کسی بھی قسم کا تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا، ان کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے، تاہم اسلام آباد میں مندر کیلئے الاٹ کی گئی اراضی پر چونکہ باونڈری وال کی تعمیر کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے، اس لیے مندر کے لیے مختص پلاٹ کی الاٹمنٹ قانون کے مطابق برقرار رہے گی . واضح رہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ 9 ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، جہاں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کی تعمیر کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں