ملک کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، جدید جنگی بحری جہاز ”طغرل“ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ میں شامل ہوگئے . ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ڑونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی .

چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے . پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے . ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے . اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے . اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی . جدید سامان حرب سے لیس جہاز کی تیاری پاک چین دوستی کا نیا باب ہے . . .

متعلقہ خبریں