خیبرپختونخوامیں ہزاروں کی تعدادمیں بچے اغوا ہونیکاانکشاف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوامیں ہزاروں کی تعدادمیں بچے اغوا ہونیکاانکشاف،بچوں کے اغوا سے متعلق پی پی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی تحریک التواء اسمبلی میں بحث کیلئے منظورکرلی گئی . پی پی رکن نگہت اورکزئی نے تحریک التواء میں موقف اپنایاہے کہ صوبے میں بچوں کے غوا کے کیسزروزبروزبڑھ رہے ہیں آٹھ ماہ قبل اغو ہونیوالی بچی زینب کوتاحال بازیاب نہیں کیاجاسکاایک سال کے دوران صوبے میں 2960بچوں کااغوا ہوناسوالیہ نشان ہے زیادہ ترکیسزمیں بازیابی نہیں ہوتی،جس کیوجہ سے ان کے والدین سخت پریشان ہوتے ہیںاغوا کاروں کوگرفتار کرنے کیلئے صوبے میں جدیدانوسٹی گیشن طریقہ کارکوٹھوس بنیادوں پراپنایاجائے جدیدتفتیش اورٹریکنگ اپناناوقت کی اہم ضرورت ہے لہذااس پربحث کی اجازت دی جائے وزیرقانون فضل شکورنے تحریک کی تائیدکی جس کے بعد ایوان نے تحریک تفصیلی بحث کیلئے منظورکرلی .

. .

متعلقہ خبریں