صحافی تنظیموں کے تعاون کے بغیر جمہوریت کا تصور ممکن نہیں، خرم شیر زمان

(قدرت روزنامہ)خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ صحافی تنظیموں کے تعاون کے بغیر جمہوریت کا تصور ممکن نہیں ہے . پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تحفظ کا بل 2021 قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر وزیراعظم اور میڈیا نمائندگان کو مبارکباد دی ہے .

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جرنلسٹس کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کیے، میڈیا کارکنان اکثر غیر محفوظ حالات میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں . پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آزادی صحافت کا نظریہ خوف یا طرفداری کے بغیر صحافت ہے، صحافی تنظیموں کے تعاون کے بغیر جمہوریت کا تصور ممکن نہیں ہے . ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چاہتی ہے صحافیوں کے معاشی مسائل بھی حل کیے جائیں . خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی کیلئے زندگیوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں . واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل 2021 منظور ‏کر لیا ہے، جس کے تحت میڈیا مالکان، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے لئے جامع حفاظتی پالیسی اور قواعد وضوابط مرتب کیے جائیں گے . قومی اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے بل 2021 کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی . . .

متعلقہ خبریں