انشا ءاللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی گھر آئے گی،وزیر اعظم ہاؤس

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم آفس نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے . تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم اب تک شکست نہیں دے پائی .

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بابر الیون کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے . ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا تھا کہ انشا اللہ ٹرافی گھر آئے گی . واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گا . . .

متعلقہ خبریں