جن کی تنخواہ 30 ہزار سے کم ہے وہ آٹا، گھی ، تیل اب سستے داموں خرید سکیں گے ۔۔ وزیر اعظم نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان بھر میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے . چاہے وہ آٹا ہو تیل ہو یا پھر چینی ہر چیز عوام کی قوت خرید سے دور ہوتی جا رہی ہے .

وہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کے لیے احساس راشن پروگرام کا اعلان کیا گیا . وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کےاعلان کردہ احساس راشن پروگرام کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مستحق خاندان جن کی ماہانہ آمدنی 31 ہزار روپے سے کم ہے ان کی رجسٹریشن کا آغاز پیر یعنی آج سے کر دیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے ایک ویب پورٹل قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے مستحق گھرانے روز مرہ کی استعمال کی اشیاء جیسے، گھی، چینی، آٹا، دالیں، تیل،وغیرہ یوٹیلیٹی اسٹور اور پرچون کی دکانوں سے باآسانی اور سستے داموں میں خرید سکیں گے . ان کا کہنا تھاکہ گلی محلوں میں موجود چھوٹی پرچون کی دکانیں بھی اگر رجسٹرڈ ہوئیں تو وہ بھی عوام کو یہ سہولت فراہم کر سکیں گی . ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس سماجی اقتصادی رجسٹری سروے مکمل ہوچکا جسے اس غریب نواز پروگرام کے سلسلے میں مستحق خاندانوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا . انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل 3 سے 4 ہفتوں میں پائے تکملی تک پہنچ جائے گا، اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ فون نمبر درکار ہوگا جو سامان کی خریداری سے قبل خاص اسٹورز پر دیا جائے گا جس کے بعد شہری سستے داموں چیزیں حاصل کر سکیں گے . ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 کروڑ رجسٹرڈ خاندانوں میں ہر ماہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، یہ رقم ایک ماہ استعمال نہ ہونے پر آئندہ ماہ بھی استعمال میں لائی جا سکے گی . . .

متعلقہ خبریں