حکومت نے بجلی کی قیمت میں ڈھائی روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی کی قیمت میں ڈھائی روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . تفصیلات مطابق نیپرانے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا .

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا . بجلی کی قیمت میں‏اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا . . .

متعلقہ خبریں