مادھوری ڈکشٹ کے بیٹے کا کینسر کے مریضوں کیلئے بالوں کا عطیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ کے بیٹے ریان نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر مریضوں کو اپنے بال عطیہ کر دیے۔اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔شئیر کی گئی ویڈیو میں ریان کے بال کٹتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)


اداکارہ نے لکھا کہ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر میں واقعی کچھ خاص شیئر کرنا چاہوں گی۔مادھوری ڈکشٹ نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو ہیرو قرار دے دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ریان کا کئی لوگوں کو دیکھ کر دل ٹوٹ گیا جو کینسر کے لئے کیمو سے گزر رہے تھے اور وہ جو اپنے بال کھو رہے تھے۔اداکارہ نے لکھا کہ میرے بیٹے نے کینسر سوسائٹی کو اپنے بال عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے اسے بالوں کی مطلوبہ لمبائی بڑھانے میں تقریباً 2 سال لگ گئے۔
مادھوری ڈکشٹ نے لکھا کہ ہم بحیثیت والدین اس کے فیصلے سے بہت خوش تھے اور یہ آخری مرحلہ تھا جب اس نے اپنے بال عطیہ کر دیے۔خیال رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنے مختلف انداز اور مختلف طرز کے لباس کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔