حریم شاہ اور صندل خٹک کی ٹرین میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ٹرین میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے . ٹک ٹاک اسٹار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ہے .

شئیر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ اور صندل کو ٹرین میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے . حریم شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے . اس سے قبل حریم شاہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی تھی .
حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ پاکستانی گانا بول کفارہ کیا ہوگا پر ڈانس کررہی تھیں . اس سے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کی تھیں جس میں انہیں بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا .
واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے ،ٹک ٹاک اسٹار آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے . . .

متعلقہ خبریں