وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ فواد چوہدری سے سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام نے ملک کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت کو بریفنگ دی، قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان شریک نہیں ہوئے۔
اسی حوالے سے جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پچھلے اجلاس میں بھی نہیں آئے تھے۔وزیراعظم نے دونوں اجلاسوں میں شرکت نہیں کی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مہنگائی سے متعلق تین اجلاس ہوئے ،اس کے بعد انویسٹر کانفرنس بھی ہے۔اگر تمام لوگ ایک ہی کام میں لگ جائیں تو پھر حکومت کیسے چلے گی۔
فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ ذرائع کے مطابق یہ خبر بھی سامنے آئی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معیشت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، کیا آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اِن کیمرہ بریفینگ تھی اس لیے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

۔دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔وزیراعظم عمران خان کی اجلاس سے غیر حاضری پر اپوزیشن نے تنقید کی۔اپوزیشن نے وزیراعظم کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھائے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں چور ڈاکو کہنے والے خود سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اتنے اہم اجلاس میں غیر حاضر ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زیادہ تر سوالات کے جوابات بھی خود دئیے۔24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف اور پارلیمنٹیرینز کے مابین ہلکی پھلکی گفتگو بھی ہوئی۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے آرمی چیف سے سوال کیا کہ آپ اس اہم اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو بریف کرنے آپ آئے ہیں لیکن اپنے دوست کو ساتھ نہیں لائے۔ جس پر آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان میرے باس ہیں ،دوست نہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago