وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ فواد چوہدری سے سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام نے ملک کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت کو بریفنگ دی، قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان شریک نہیں ہوئے . اسی حوالے سے جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پچھلے اجلاس میں بھی نہیں آئے تھے .

وزیراعظم نے دونوں اجلاسوں میں شرکت نہیں کی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مہنگائی سے متعلق تین اجلاس ہوئے ،اس کے بعد انویسٹر کانفرنس بھی ہے . اگر تمام لوگ ایک ہی کام میں لگ جائیں تو پھر حکومت کیسے چلے گی . فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ ذرائع کے مطابق یہ خبر بھی سامنے آئی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معیشت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، کیا آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں . جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اِن کیمرہ بریفینگ تھی اس لیے میں کچھ نہیں کہہ سکتا . . دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی . وزیراعظم عمران خان کی اجلاس سے غیر حاضری پر اپوزیشن نے تنقید کی . اپوزیشن نے وزیراعظم کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھائے . ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں چور ڈاکو کہنے والے خود سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اتنے اہم اجلاس میں غیر حاضر ہیں . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زیادہ تر سوالات کے جوابات بھی خود دئیے . 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف اور پارلیمنٹیرینز کے مابین ہلکی پھلکی گفتگو بھی ہوئی . جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے آرمی چیف سے سوال کیا کہ آپ اس اہم اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو بریف کرنے آپ آئے ہیں لیکن اپنے دوست کو ساتھ نہیں لائے . جس پر آرمی چیف نے کہا کہ عمران خان میرے باس ہیں ،دوست نہیں . . .

متعلقہ خبریں