لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر کا ریجن میں 94 کلومیٹر گہرائی میں تھا ، زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ور د کرتے ہوئے گھروں اورعمارتوں سے باہر نکل آئے ۔

لاہور ، پشاور ، مری ، راولپنڈی، نتھا گلی، کامرہ کینٹ، اسلام آباد، سوات ، سرگودھا، جنڈیالہ شیر خان ، ایبٹ آباد سمیت ملک بھر کے بیشتر شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔

زلزلے کے جھٹکے شدید ہونے کے باعث ملک بھر میں ریسکیو اداروں اور ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔