کیا بانی پی ٹی آئی اگلے 45 دن میں رہا ہونے والے ہیں ؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پانی پی ٹی آئی اگلے 45 دن میں آزاد فضاؤں میں ہونگے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، عمران خان کو 2 ماہ تک سیاسی بیان دینے اور سوشل میڈیا ٹیم کو قابو میں رکھنے کا کہا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ 15 دن گزر گئے ہیں،اب صرف 45 دن باقی ہیں اگر کسی نے کوئی واردات نہ ڈالی تو عمران خان کی رہائی ممکن ہے۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *