راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی اوراسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا،جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں چھوٹے سائز کے اولے گرے ہیں،بارش سے جڑواں شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ملکہ کوہسار مری میں بارش کاسلسلہ شروع ہو گیا،جبکہ جنوبی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔