قوم کی اخلاقیات ختم ہو جائیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کی اخلاقیات ختم ہو جائیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں اخلاقیات ہوں اسے ایٹم بم بھی تباہ نہیں کر سکتا اور جس قوم کی اخلاقیات ختم ہو جائیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے اور پھر معاشی تباہی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے اور بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے۔ آئیڈلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے اور سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو قوم انصاف نہیں کر سکتی وہ تباہ ہو جاتی ہے اور حق پر کھڑے انسان کو کبھی کمزور نہ سمجھیں۔عمران خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سے آگے نکل گیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

3 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

3 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

3 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

3 hours ago