ایران نے مکران کو بجلی کے میگا واٹ کم کردیے، صارفین کو اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا


پسنی(قدرت روزنامہ)ایران نے مکران کو ایک مرتبہ پھر بجلی کے میگاواٹ کم کر دئیے ، مکران کے تینوں اضلاع میں صارفین کو اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ، کیسکو ذرائع کے مطابق ایران نے مکران کو ایک مرتبہ پھر بجلی کے میگاواٹ کم کر دئیے ہیں جس سے مکران کے تینوں اضلاع گوادر ، کیچ اور پنجگور میں صارفین کو اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، مکران جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جاتا ہے،اس شدید گرمی میں اضافی لوڈ شیڈنگ سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف پچھلے کئی سال سے کیسکو کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ ایران میں توانائی بحران کی وجہ سے میگاواٹ میں کمی کی جا رہی ہے لیکن کیسکو اس سے متعلق ابھی تک نہ صارفین کو مطمئن کر سکا ہے اور نہ ہی مکران کے لئے پچھلے کئی سال سے بجلی کی سپلائی میں کوئی متبادل حل نکال سکا ہے اگر دیکھا جائے مکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک تو کر دیا گیا لیکن نیشنل گرڈ سے منسلک ہونے سے مکران کے صارفین کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *