حکومت نے کوئٹہ اور تربت کیلئے 21 نئی بسیں خرید لیں، خواتین کیلئے چار پنک بسیں بھی شامل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ اور تربت کے لئے 21نئی بسیں خرید لیں، محکمہ ٹرانسپورٹ کا دعویٰ ہے کہ اگلے دو ماہ میں یہ بسیں کوئٹہ اور تربت کی شاہراہوں پر ہوں گی، 21 نئی بسوں میں خواتین کیلئے چار پنک بسیں بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کے مطابق کوئٹہ اور تربت کیلئے 21 نئی بسوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر ہوگیا ہے اور توقع ہے کہ نئی بسیں ایک ماہ تک کوئٹہ پہنچ جائیں گی اور دو ماہ کے اندر کوئٹہ اور تربت کی شاہراہوں پر ہوں گی،سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق خریدی گئی 21بسوں میں چار گرین بس تربت اور چار پنک بسیں کوئٹہ میں خواتین کیلئے ہوں گی 12 گرین بسیں پہلے سے چلنے والی اٹھ گرین بسوں کے ساتھ شہر میں نئے روٹس پر چلیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *