“کیا” نے گاڑیاں مہنگی کردیں، نئی قیمتیں جانئے

(قدرت روزنامہ) معروف کار ساز  کمپنی "کیا"  نے " کیا اسپورٹیج"  اور" کیا پکانٹو"  کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کردیا . ذرائع کے مطابق " کیا اسپورٹیج"  کی گاڑی کی پرانی قیمت 52 لاکھ 70 ہزار روپے تھی جس کے بعد 3 لاکھ  80 ہزار روپے اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 56 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے . " کیا اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی" کی سابقہ قیمت 47 لاکھ 82 ہزارروپے تھی جو کہ اب 3 لاکھ 68 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ  51 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے .

اسی طرح " کیا پکانٹو"  کی پرانی قیمت 19 لاکھ روپے سے بڑھ کر ساڑھے 21 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے . دوسری جانب ٹیوٹا کے سی ای او علی اصغر جمالی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ دے دیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی بے قدری کے باعث کیا گیا ہے . . .

Ad
متعلقہ خبریں