سپریم کورٹ اے پی ایس کیس کی طرح ڈسکہ دھاندلی کیس میں بھی وزیراعظم کو طلب کرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اے پی ایس کیس کی طرح ڈسکہ دھاندلی کیس میں بھی وزیراعظم کو طلب کرے۔ڈسکہ میں ہونے والی دھاندلی کا ایک ایک ثبوت الیکشن کمیشن کو مل چکا ہے۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ دھاندلی میں ملوث تھی۔
نیازی صاحب ، یورپ، برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں۔ ڈسکہ رپورٹ برطانیہ میں سامنے آتی تو وزیراعظم ذمہ داری قبول کرتا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کریں۔ڈسکہ رپورٹ کے بعد حکومت کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہئیے۔دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے کس ای وی ایم کی ضرورت نہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان توشہ کیس میں چھپ رہے ہیں۔

عمران خان کیوں نہیں بتاتے کہ کس نے کیا تحفہ دیا۔عمران خان سے صرف پوچھا گیا کہ کیا تحفہ ملا یہ بتا دیں۔عمران خان حکومت نے غیر ملکیوں تحفوں میں گھپلا کیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے گھپلا نہیں کیا تو تحفوں کے بارے میں قوم کو بتائے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے کم از کم ٹیکس دینے والا 300 کنال کے محل کا خرچہ کیسے پورا کرتا ہے۔سب کو چور ڈاکو کہنے والے اے ٹی ایمز مافیا سے پیسے لے کر اپنے خرچے پورے کرتا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ لاہور پر ڈینگی کا حملہ جاری ہے اور بازار سے پیناڈول اور پیراسیٹامول کی گولیاں غائب ہیں۔ڈینگی کے مریضوں کو بخار کے علاج کی گولیاں کیوں نہیں مل رہیں۔عمران خان شکست تسلیم کریں اور ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کا اعلان کر دیں۔قبل ازیں احسن اقبال نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عوام نے ثابت کیا کہ عوام اسکو ووٹ ڈالتی ہے جو انکی خدمت کرتا ہے،تین سالوں میں عوام نے دیکھ لیا کہ یہ حکومت صرف باتیں کر سکتی ہے کام کرنا انکے بس میں نہیں ہماری حکومت جہاں ترقیاتی منصوبے چھور کے گئی تھی یہ حکومت اس سے آگے ایک اینٹ بھی نہ لگا سکی آج لوگ جوک در جوک مسلم لیگ میں واپس شامل ہو رہے ہیں ۔
احسن اقبال نے مزید کہا مجھے یقین ہے جلد یہ حکومت بدلے گی عوام پہلے سے بھی زیادہ مسلم لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب کرائے گی میں ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

6 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

6 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

7 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

7 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

7 hours ago