سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں ، 4 ہفتوں میں رپورٹ تیار کر کے پیش کر دیں گے ، فواد چودھری

اسلام آباد  (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت اعلیٰ عدلیہ کا احترام کرتی ہے ، سانحہ اے پی ایس سے متعلق رپورٹ چار ہفتے میں سپریم کورٹ میں پیش کر دینگے . وزیر اعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آج پھر وزیر اعظم نے ثابت کر دیا کہ وہ عدالتوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں ، وزیر اعظم کو صبح ساڑھے نو بجے طلبی کا حکم دیا گیا اور وہ سیدھا گھر سے عدالت پہنچ گئے .

سانحے کے وقت مسلم لیگ ن بر سر اقتدار تھی ، ہم اس وقت ساری ذمہ داری ان پر عائد کر سکتے تھے مگر تمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات پس پشت ڈال کر نیشنل ایکشن پلان بنایا ، آج بھی اسی کو آگے لے کر چل رہ ہیں . نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ملکی حالات معمول پر آنے شروع ہوئے . فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی شہادت پر ہر پاکستانی کا دل اشکبار ہے ، وزیراعظم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،  اور ہم رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے . . .

متعلقہ خبریں