سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں ، 4 ہفتوں میں رپورٹ تیار کر کے پیش کر دیں گے ، فواد چودھری

اسلام آباد  (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت اعلیٰ عدلیہ کا احترام کرتی ہے ، سانحہ اے پی ایس سے متعلق رپورٹ چار ہفتے میں سپریم کورٹ میں پیش کر دینگے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آج پھر وزیر اعظم نے ثابت کر دیا کہ وہ عدالتوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں ، وزیر اعظم کو صبح ساڑھے نو بجے طلبی کا حکم دیا گیا اور وہ سیدھا گھر سے عدالت پہنچ گئے ۔ سانحے کے وقت مسلم لیگ ن بر سر اقتدار تھی ، ہم اس وقت ساری ذمہ داری ان پر عائد کر سکتے تھے مگر تمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات پس پشت ڈال کر نیشنل ایکشن پلان بنایا ، آج بھی اسی کو آگے لے کر چل رہ ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ملکی حالات معمول پر آنے شروع ہوئے ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی شہادت پر ہر پاکستانی کا دل اشکبار ہے ، وزیراعظم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،  اور ہم رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے ۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

12 mins ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

26 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

39 mins ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

55 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

1 hour ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

1 hour ago