پاکستان کے بھارت سے جیتنے کا جشن شوہر نے بیوی پر مقدمہ درج کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں شوہر نے بیوی اور سسرالیوں پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مقدمہ درج کرا دیا . تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہری نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو بد ترین شکست دی تو ان کی بیوی رابعہ شمسی اور سسرالیوں نے پاکستان کی جیت کا پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا اور واٹس اپ اسٹیٹس بھی لگائے .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑایا گیا جس پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے . ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے،شادی کے فوراً بعد میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تھی . بیوی اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے . اس قبل بیوی نے بھ شوہر کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے . یاد رہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارت میں قسم کی ایف آئی آرز درج کروانے کا سلسلہ جاری ہے . اس سے پہلے بھی خاتون ٹیچر کو پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کیس کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں